وزیر خارجہ  کا  مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر  اقوام متحدہ  کو خط

524

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنر ل کو خط ارسال کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنر ل کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے،وزیر خارجہ کا خط پاکستان کی جانب سے مسلسل سیاسی اور سفارتی کاوشوں کا حصہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 21 مئی کو لکھے گئے خط میں وزیر خارجہ نے آبادی کا تناسب بدلنے کیلیے جموں کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020 اور ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ رول 2020 کی جانب توجہ مبذول کروائی،قوانین سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،بھارت کرونا وائرس کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی کریک ڈاؤن مذید سخت کرنے کیلیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، بھارت لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کیلیے اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ کو بھارت کے بے بنیاد الزامات کا جائزہ لینے کیلیے علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت  دی ہے۔