کراچی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی باز گشت

779

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کراچی سمیت ملک بھر ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔

  ذرائع  ابلاغ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں لاک ڈاؤن کے حق میں ہیں جبکہ پنجاب اور کے پی پی ٹی آئی صوبائی حکومتیں کشمکش کا شکار ہیں۔

Pakistan Uses Terror-Tracking Tech Against Virus

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا کورونا وائرس کے سبب بڑھتی ہوئی اموات کے بعدیکم جون سے سخت لاک ڈاؤن کرنے کا حتمی فیصلہ کرچکی ہے  جس میں شام 5 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کاآپشن بھی زیر غور ہے۔

ذارئع نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والےقومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں  سندھ حکومت وفاق  کو لاک ڈاؤن کرنے پر قائل کرے گی جبکہ سندھ حکومت کا تاجر برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Sindh Human Rights body expresses concern over status of prisoners ...

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کی گئی سپریم کورٹ نے 31مئی تک لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ دیا تھا۔