ترکی: مساجد میں باجماعت نمازپڑھنے کو بحال کردیا گیا

464

 ترکی میں تقریباً2ماہ بعد مکمل صف بندی کر کے باجماعت نماز ادا کردی گئ

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرے پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے جسکے بعد مکمل طور پر صف بند کی گئی اور باجماعت نماز ادا کی گئی۔

ترکی میں مارچ سے کوروناوائرس وبا کے پیش نظر مساجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر ابندی عائد تھی اور لوگوں کو گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کی گئی تھی تاہم کوروناوائرس کیسز میں کمی ہونے پر یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔

ترک عوام نے حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا خوش دلی کے ساتھ خیر مقدم کیا اور بڑی تعداد میں ملک کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کی۔