آوارہ کتوں کو پکڑنے پر نقد انعام ملے گا

530

پشاور: محکہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کر لانے پر نقد انعام کا اعلان کردیا ۔

پشاور میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری پریشان ہیں، جس پر محکمہ لائیو اسٹاک  نے پیشکش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتے کو دفتر پہنچانے پر 200 روپے نقد انعام دیا جائے گا، اس مقصد کے کے لئے لائیو اسٹاک ضلع پشاور نے چنگ چی موٹر سائیکل بھی خریدی ہے تاکہ شہر کے گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ اور پاگل کتوں کو جمع کرکے دفتر منتقل کیا جاسکے۔

ڈائریکٹر محکہ لائیو اسٹاک ضلع پشاور کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کو مارنا ایک غیر شرعی فعل اور جانوروں کے حقوق کے منافی ہے، شہر کی گلیوں کوآوارہ کتوں سے محفوظ کرنے اور ان کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں عوام کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک آوارہ کتوں کی آفزائش روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پشاور کے تعاون سے منفرد پیکیج لایا ہے جس کے تحت فی کتا 200 روپے ادا کئے جائیں گے۔

محکمہ لائیو اسٹاک پشاور میں جانوروں  کیلئے خصوصی آپریشن تھیٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جدید الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے جب کہ جانور کی سرجری 2 سے 5 میں منٹ میں کی جاتی ہے۔