اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا گیا

406

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر اندرون ملک جاری پروازوں میں مزید اضافہ کردیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم جون سے پروازوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بین الاقوامی پر وازیں بحال کر دیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کی اجازت کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ ، لاہور اور پشاور کے لیے دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں اضافہ عوام ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو وفاقی حکومت نے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔