صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے، اقوام متحدہ

645

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحافیوں پر تشدد اور آزادی صحافت میں رکاوٹ ڈالنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوٹیرس نے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جمہوریت آزادی صحافت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں غلط کاموں کی تحقیقات میں صحافت معاونت کرتی ہے۔ اس شعبے کے بغیر معاشرے میں انصاف کو یقینی بنانا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ انتونیو گوتریس نے اس سے قبل تمام ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافتی آزادی کو مزید بہتر و موثر بنانے کیلئے اقدامات کریں