مسجد نبویؐ کے دروازے عام نمازیوں کے لیے کھول دیے گئے

407

ریاض: سعودی حکومت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کو عام نمازیوں کے لیے مرحلہ وار کھولنے اعلان کردیا، 31 مئی سے عام نمازی احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد آسکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے مسجد نبویؐ کو کھولنے کی منظوری دی جبکہ نمازیوں کے لیے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق نمازیوں کو وضو گھروں سے کرنے اور جائے نماز ساتھ لانا لازم ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے مسجد انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر کو لازماً ملحوظ خاطر رکھنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل مسجد نبویؐ کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔