ٹڈی دل ملک کھا گئے حکمران اب تک سو رہے ہیں،مولا بخش چانڈیو

473

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئی حکمران اب تک سورہے ہیں، عمران خان کا لاک ڈاﺅن سے متعلق صوبوں کے اقدامات کےخلاف عوام کو اکسانا کنٹینر پر سول نافرمانی کے رویے کا عکاس ہے ، تحریک انصاف صرف انتشار کی سیاست کرتی ہے، عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل گزشتہ برس سے حملہ آور کے اور حکومت نے کل وارننگ جاری کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ عمران خان اور ان کے حواری اب تک کنٹینر سے نہیں اترے ٹڈی دل بیانوں سے جائے گی اور نہ کورونا کا خاتمہ قوم سے خطابوں سے ہوگا عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ بطور وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے کیے گئے صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے خلاف عوام کو اکسایا یہ رویہ ان کی کنٹینر پر سوال نافرمانی کے رویے کا عکاس ہے۔ سندھ کے عوام کو لاک ڈا¶ن توڑنے پر اکسایاجارہاہے اور تحریک انصاف ان مقصد کے لیے لسانیت کو ہوا دے رہی ہے۔ تحریک انصاف سندھ میں مذہبی فرقہ واریت تک کو ہوا دے رہی ہے۔ غیر جمہوری اور غیر آئینی سیاست کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں؟ بات بات پر نوٹس لینے والے ادارے ان کی شرپسندی اور انتشار کی سیاست کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟ انہوںنے کہاکہ عمران خان وزیر اعظم والا رویہ اختیار کریں ۔