ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

380

لاہور (آن لائن) ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کاشتکار ٹڈی دل حملے کا شکار ہے۔ ٹڈی دل کے مسلسل حملے زراعت اور معیشت کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ زرعی ماہرین کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں سے معیشت کو 600ارب کا نقصان ہو سکتا ہے۔ ٹڈی دل کے سب سے زیادہ حملے جنوبی پنجاب میں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاشتکاروں کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہے ، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ڈھول بجانے کے بجائے سپرے کیا جائے۔ ٹڈی دل سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔