اگلے 5 ہفتے قانون سازی کے لیے انتہائی اہم ہیں، بابر اعوان

95

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوئی۔ بابر اعوان کی رہائش گاہ پر
ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، پارلیمنٹ میں قانون سازی سمیت آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں قانونی معاملات میں اہم اصلاحات کی جائینگی گی۔وزیراعظم نے لاءریفارمز کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعظم کمیٹی کو خود مانیٹر کریں گے اگلے ہفتے پھر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار سے 5 ہفتے قانون سازی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ پولیس ریفارمز اور سستا انصاف سمیت خواتین کے حق وراثت کے قوانین میں اصلاحات کریں گے۔