پی ٹی آئی حکومت میں عوام کا سانس لینا مشکل ہوگیا،حافظ طاہر مجید

42

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت محض مہنگائی کی شرح کم کرنے کے دعوے کر رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے لیے سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر کمی کا عام آدمی کو کچھ فائدہ نہیں ہوا، ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیںہے، آشیا خور ونوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، آٹے اور چینی کا بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کیا ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر مجید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر شاباش دی جائے، دنیا چاند پر پہنچ گئی لیکن پاکستانی ٹرک کے پیچھے آٹے کی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ انھوںنے مزید کہا کہ آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ گندم چور آٹا خور حکمرانوں نے عوام سے 2 وقت کا نوالہ چھین لیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے اپنے افراد کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ آٹے چینی کا بحران
حکمرانوں کا اپنا پیدا کیا ہوا ہے۔ عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں،مہنگائی مافیانے سبزیاں ، مرغی کا گوشت اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ عام آدمی توایک طرف سفیدپوش طبقہ کواپنی سفیدپوشی کابھرم رکھنابھی مشکل ہوتاجارہاہے سبزی مافیانے حکومت اورانتظامیہ کی طرف سے روزانہ کی بنیادپرسبزیوں کے جونرخ مقررکیے جاتے ہیں عوام کے لیے ان نرخوں پرسبزیاں ملناایک خواب بن چکاہے۔ اس تمام ترصورتحال میں انتظامیہ ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی مافیاکے سامنے بے بس نظرآرہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی مافیاکے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہے ۔