حیدر آباد میں لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے،صابر قائمخانی

160

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے اپنے بیان میں کہا کہ لود مینجمنٹ کے نام پر حیدرآباد شہراور لطیف آباد میں 6سے 8گھنٹے لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے، عید کی چھٹیوں کے فوراً بعد لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان اور بے حال ہوگئے ہیں۔ شدید گرمی اور اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی کی قلت ہوگئی ہے، وفاقی وزیر پاور سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ انہوں نے کہا کہ آئی
پی پی ایز سے ہونے والے معاہدوں کا ازسرنو جائز ہ لیا جائے اور معاہدوں میں ہونے والی بے قاعد گیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزادی جائے۔ وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈمینجمنٹ کے نام پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے موجود ہ گرمی کے موسم میں بجلی کی پیداوار کو طلب کے مطابق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈا¶ن کی بنا پر گھریلوں اور کاروباری حضرات کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام بھی تباہ ہوگیا ہے۔ جس سے عوام دہری اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔