بدنام زمانہ دہشت گرد شریف کالیا کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

188

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بدنام زمانہ دہشت گرد شریف کالیا کا بیٹا حمزہ شریف غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار۔ سٹی پولیس نے ایس ایچ او عمران رشید کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت سینٹ میری چوک کے قریب سے ایک مشکوک نوجوان کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے 2 عدد 30 بور اور 9mm امپورٹڈ پسٹل بمعہ میگزین و 20 را¶نڈ برآمد ہوئے ۔گرفتار نوجوان بنام حمزہ
بدنام زمانہ دہشت گرد محمد شریف کالیا کا بیٹا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کسی واردات کی نیت سے گھوم رہا تھا۔ پولیس نے مشکوک حرکات پر روک کر گرفتار کیا ۔ملزم حمزہ کا والد شریف کالیا حیدرآباد میں ہونے والی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کے علاوہ اسے پولیس نے مورخہ 26 نومبر 2019 کو تھانہ حالی روڈ کی حدود سے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و بم سمیت گرفتار کیا تھا جس پر تقریباً 30 سے زائد چوری،ڈکیتی،پولیس پر حملے،قتل اقدام قتل سمیت کئی سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ۔گرفتار حمزہ کے چچا زبیر بھی نامی گرامی ڈکیت ہے جو اپنے بھائی شریف کالیا کے ساتھ جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ۔گرفتار ملزم حمزہ کے خلاف تھانہ سٹی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔