عزیر بلوچ، نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے، علی زیدی

151

کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے، بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری حادثہ نہیں دہشت گردی تھی، متاثرین کو تحقیقات تک رسائی ملنی چاہیے، سندھ حکومت نے راشن ایسا تقسیم کیا کسی کو بھی پتا ہی نہیں چلا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ سب کہہ رہے ہیں طیارہ حادثے کی رپورٹ
پبلک کریں، متاثرین جائز مطالبات کر رہے ہیں، چاہتا ہوں تحقیقات 100 فیصد پبلک ہونی چاہئیں، کراچی میں لو احقین انصاف کے لیے دربد کی ٹھو کریں کھا رہے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ ، نثار مو رائی ، بلدیہ جے آئی ٹی بھی پبلک کی جو ئے سندھ حکو مت عدالت میں تاخیری حربے استعما ل کر تی رہی ہے۔ بلدیہ فیکٹری میں 250معصوم لو گ جل گئے تھے فیکٹری کے متاثرین کا بھی تحقیقات تک رسائی کا حق ہے سانحہ بلدیہ فیکٹری حادثہ نہیں بلکہ ایک دہشتگردی تھی۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کی دہشتگردی میں کچھ لوگ پکڑے بھی گئے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ملک ایسے نہیں چل سکتا جہا ں غلط ہو اس کے خلا ف ہمیں ایک ہو نا ہو گا ہمیں ملکر اس ملک بدلنا ہو گا ۔