لاک ڈاﺅن میں نرمی یا مزید سختی، وزیر اعظم نے کل اجلاس طلب کرلیا

400

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) لاک ڈاﺅن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو طلب کرلیا ہے۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غورکیا جائے گا۔اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی اور لاک ڈاو¿ن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔