کورونا سے گھبرانے کے بجائے مقابلہ کیا جائے،ڈاکٹر بیکھا رام

77

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھارام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا اختیار کرگیا ہے۔ جس سے گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔ وہ پی ایم اے حیدرآبا دکے زیر اہتمام سول ہسپتال حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں دو روزہ
ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، یونیورسٹی کے پروائس چانسلر پروفیسر اکرام اُجن، رجسٹرار ڈاکٹر سروپ بھاٹیا، پی ایم اے حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر آغا تاج محمد، جنرل سیکریٹری محمد زمان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔