امریکی خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت‘آج اسلام آباد پہنچے گا

267

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکا کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی‘ اومنی ائر کا خصوصی طیارہ 45 رکنی امریکی سفارتی عملے کو لے کر (آج)30 مئی کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ واپسی پر 8 سفارتی اراکین کو اسلام آباد سے واپس امریکا لے کر جائے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کی درخواست پر خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے کو طیارے
سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اومنی ائر لائن کو کورونا وائرس سے بچا¶ کے تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔