حیدر آباد میں گرمی ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،شہریوں کی حالت غیر

205

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں شدید گرمی ، اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ۔ حیدرآباد میں سورج آگ برسا رہا ہے تودوسری جانب حیسکو کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو اذیت سے دوچار کردیا ہے۔ حیسکو کی جانب سے آٹھ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تو دوسری جانب غیر قانونی کنڈوں کے باعث لوڈبڑھ جانے سے ٹرانسفارمرز ٹرپ کررہے ہیں ۔جناح کالونی لطیف آباد نمبر12میں ٹرانسفارمر ٹرپ ہونے سے علاقہ مکین12گھنٹے سے زائد گذر جانے کے باوجودسخت گرمی سے دوچار رہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سمیت گاڑی کھاتہ کے علاقے میں کئی گھنٹے سے بجلی کی سپلائی معطل رہی۔ شہری کے دیگر گنجان آباد علاقے بھی ایسی صورتحال سے دو چار ہیں ۔بجلی نہ ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے۔شہریوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی، چیئرمین واپڈا اور حیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں شدید گرمی میں حیسکو کی کارکردگی کا نوٹس لیں ۔