پریمیم کی ادائیگی، سیکرٹری زراعت اورکین کمشنر سے جواب طلب

171

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو کوالٹی پریمیم پر رقم کی ادائیگی سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر سے 11 جون تک جواب طلب کرلیا، جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کی 2رکنی بینچ نے گنے کے کاشتکاروں کو کوالٹی پریمیم پر رقم کی ادائیگی سے متعلق آل سندھ گرووارز الائنس کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو 1998ء سے گنے کی بہتر کوالٹی پر ادائیگی نہیں کر رہے تھے اور ملز مالکان کی طرف 1998ء سے 2019ء تک بقایا جات ہیں جبکہ کین کمشنر کے پاس گنے کی خریداری سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہوتا ہے، تمام کاشت کاروں سے یکساں سلوک کیا جائے، لہٰذا استدعا ہے کہ کاشتکاروں کو کوالٹی پریمیم پر رقم کی ادائیگی کی جائے ۔