سید صلاح الدین پرحملے کی خبر بے بنیاد ہے، ترجمان حزب المجاہدین

157

مظفر آباد(صباح نیوز)حزب المجاہدین نے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین پرحملے سے متعلق بھارتی میڈیا میں رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید صلاح الدین پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے، حز ب المجاہدین کے ترجمان سلیم ہاشمی نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب سربراہ سید صلاح الدین پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔ترجمان نے بھارتی میڈیا کو مشورہ دیا کہ بھارتی عوام کو وہ چینی افواج کے سامنے بھارتی فوجیوں کی بے بسی اور بے کسی کی کہانی بیان کرے۔بے بنیاد خبروں سے بھارتی عوام کا دل بہلانے کی کوششیں مت کریں،ایسی کوششوں سے زمینی حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔