مرکنٹائل ایکس چینج میں6.2ارب روپے کے سودے

175

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز پی ایم ای انڈیکس 4,063کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے6.2ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 12,176 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 2.467 ارب روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 921.703 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت778.305 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 574.233 ملین روپے ، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 500.877 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 335.459 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 315.429 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 251.343, ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 83.143 ملین روپے رہی۔