لمز کا پاک چین دوستی کی مشترکہ ویب نار

219

کراچی ( بزنس رپورٹر ) پاکستان چین انسٹیٹیوٹ (PCI)، سینٹر فار چائنیز لیگل اسٹڈیز(CCLS)، شیخ احمد حسن اسکول آف لاء(SAHSOL)اور LUMSنے مشترکہ طور پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 69سال مکمل ہونے پر ’فرینڈز آف سلک روڈ‘ کے فریم ورک کے تحت ایک خاص ویب نار کا اہتمام کیا۔ویب نار میں بیجنگ، اسلام آباد اور لاہور سے تعلق رکھنے والے کلیدی خطابات شامل تھے جن میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر یونگ جنگ، سابق چینی وزیر ڈاکٹر ژاؤ بائیج اور سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مشاہر حسین بھی شامل تھے۔ ویب نارمیں پی سی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرمصطفی حیدر سید اور CCLS, SHASOL, LUMSکے ڈائریکٹر پروفیسر سکندر شاہ نے ماڈیریٹ کے فرائض انجام دئیے۔ پروفیسر شاہ نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں چینی قانونی علوم کے شعبے میں ملکی، علاقائی اور عالمی ہم آہنگی کے قیام کیلئے اس کے مرکز کا تعارف پیش کیا، اور پی سی آئی کے ساتھ سینٹر کے تعاون کو سراہا۔ مصطفی حیدر سید نے انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیوں کا ایک جائزہ پیش کیا ، جس میں اس کی سرحد پار سے سرگرمیوں عملی نتائج، پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کے موقع پر روشنی ڈالی، اور سی سی ایل ایس کے ساتھ پی سی آئی کے شراکت کے بارے میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ سیشن کاآغاز پی سی آئی کی جانب سے ’پاکستان اور چین کی دوستی کے 69سال ‘کے بارے میں ایک خصوصی دستاویزی فلم سے شروع کیا گیا تھا، تاکہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کا دن منایا جاسکے۔