کھیلوں کی تنظیموں کو فعال بنائے بغیر کھیل ترقی نہیں کرسکتے، آصف ڈار

151

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) آصف ڈار نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر کھیلوں کی تنظیموں کو فعال بنائے بغیر ملک میں کھیل ترقی نہیں کرسکتے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آجکل ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے اور نہ کوئی خاص اسپورٹس تنظیمیں باقاعدگی سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کروا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر جب کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد نہیں ہوںگی تو نیا ٹیلنٹ کیسے سامنے آئے گا۔ کھیلوں کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ آج سے کئی دہائیاں قبل اگر ایک اندازہ لگایا جائے تو ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود تھا۔ 1976ء کے اولمپک گیمز میں فیصل آباد کے چھ کھلاڑیوں نے قومی ہاکی ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔