اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد ریکوری

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںایک روزہ مندی کے بعد جمعہ کو ریکوری دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس 235.91پوائنٹس کے اضافے سے 33931.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ56.01فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 33 ارب 24 کروڑ 32لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت19.65فیصد کم زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا بعد میںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 235.91پوائنٹس کے اضافے سے 33931.23 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 94.50 پوائنٹس کے اضافے سے 14743.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس128.38پوائنٹس کے اضافے سے 24435.18پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر341کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب51ارب 72کروڑ48لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب84ارب 96کروڑ80لاکھ روپے ہو گیا۔