رضویہ تھانے کی حدودمیں گھرسے اے ایس آئی کی 4روزپرانی لاش برآمد

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رضویہ تھا نے کی حدود سنہری بینک کے قریب گھرسے لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش4روز پرانی جبکہ اس کی شناخت 45سالہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر علی کے نام سے ہوئی ہے،مرحوم اے ایس آئی تھانہ جوہرآبادمیں تعینات تھا ،لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے، پولیس کاکہنا ہے کہ بظاہرطبعی موت معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہوگی۔