اسلام جیسا ضابطہ اخلاق دنیاکے کسی مذہب نے پیش نہیں کیا،حافظ محمدسلفی

112

کراچی (پ ر)نائب امیر جماعت غربا اہلحدیث مولانا حافظ محمد سلفی نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کے لیے نعمت خداوندی ہے۔ کامل، مکمل اور اکمل دین متین نے بنی نوع انسان کے لیے ایسا ضابطہ اخلاق پیش کیا ہے جو دنیا کے دوسرے مذاہب پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کینیا کے ڈاکٹر محمد یوسف کی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے ،کہ خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے والے کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔