بلو چ کالونی سے گٹکامافیا کاکارندہ گرفتار‘ 4 تھیلی گٹکا برآمد

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلوچ کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی‘ گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار کر کے بھاری بڑی تعداد میں گٹکا ااورماوا برآمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او بلوچ کالونی انسپکٹر احسن چنا نے خفیہ اطلاع پر گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی آغا محمد بروہی نے بمع پولیس پارٹی کے خفیہ اطلاع پر جدون چوک منظور کالونی سے ملزم فریادعرف دانش ولد لیاقت علی کو گرفتار کر لیا جب کہ ملزم نواز جدون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔موقع سے 4 عدد تھیلیاں گٹکا ماوا برآمد کر کہ مقدمہ الزام نمبر 247/2020 گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعا ت کے تحت درج کر لیا گیا ۔مفرور ملزم نواز جدون کی تلاش میں چھاپے مارے جا ر ہے ہیں ، جبکہ ضلع ایسٹ پولیس نے مشترکہ کو مبنگ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن ڈی ایس پی نیو ٹاؤن کی نگرانی میں کیا گیا۔ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور پی آ ئی بی بھی ہمراہ تھے اور اضافی نفری پولیس اور لیڈیز اسٹاف کیساتھ آپریشن کیا گیا۔کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غوثیہ کالونی اور پی آئی بی کالونی کی محلہ آبا دیوں میں کیا گیا۔