فیروز آبادپولیس نے عادی مجرم کاشف گلزارکوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیروزآباد تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پربدنام زمانہ ملزم کاشف ولد گلزار احمد کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میںرہزنی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میںڈکیتی سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل 32بور،2ہزار کیش اور ایک موبائل فون نوکیا جوکہ دوران ڈکیتی ملزم نے چھینا تھا برآمد کر لیا ہے ۔ملزم کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔