میت سے زندہ انسانوں میں کورونا منتقلی کے شواہد نہیں ملے، ظفر مرزا

203

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہاہے کہ میت سے زندہ انسانوں میں کورونا وائرس منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 157 لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں، وینٹی لیٹر پر وہی مریض جاتے ہیں جن کے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں، وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا کہ کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔