امریکہ: بے روزگار افراد کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی

510

 امریکا میں بے روزگار افراد کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران چار کروڑ سے زائد افراد ب روزگار ہوگئے ہیں۔

امریکی محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ بے روزگار افراد کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ ادارے کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس وبا نے کروڑوں لوگوں کو ملازمت سے محروم کردیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ملک بھر میں 21 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع آئی ہے جبکہ مجموعی طور پر بے روز گار افراد کی تعداد 4 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 1,771,630 سے زائد ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 103,417 سے تجاوز کرچکی ہے۔