پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج امن دستوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

349

آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں امن دستوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پراقوام متحدہ اور متعدد عالمی رہنماؤں نے پاکستان کے امن دستوں کی خدمات کو سراہا۔

پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی، اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا۔

پاکستان گزشتہ 60 سال سے یو این امن مشن میں نمایاں معاونت کررہا ہے اب تک پاکستان دنیا بھر کے 26 ممالک میں 46 امن مشنزمیں حصہ لے چکا ہے، اس وقت پاک فوج کے 7500 جوان وافسران امن مشنزمیں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے157 سلامتی جوانوں نے 24 افسران سمیت امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Top US diplomat Alice Wells inspired by Pakistani women serving in ...

 پاکستان امن آپریشنزمیں خواتین دستوں کوتعینات کرنے والا واحد ملک ہے، پاکستانی خواتین کے دستوں نے امن اورانسانیت کی خدمت کے لیے مثالی کردارادا کیا اور اس وقت پاکستانی خواتین کا دستہ کانگو کے یواین امن مشن میں بھی مصروف عمل ہے۔

 پاکستان کے فوجی دستوں کا تابندہ کردار یواین امن مشن کی تاریخ میں سنہری باب ہے، امن دستے اقوام عالم کے مابین امن وسلامتی کے لیے اہم ترین کردارکے حامل ہیں۔