سندھ میں آج3 گھنٹے کا لاک ڈاؤن، نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر پابندی برقرار

450

کراچی: سندھ میں آج دوپہر 12سے 3بجے تک کورونا لاک ڈاؤن کے تحت سب بند رہے گا جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے واضح کردیا کہ 31مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا جبکہ آج جمعہ کو دوپہر 12سے 3بجے تک سب بند رہے گا۔

دوسری جانب صوبے بھر میں کورونا کے مزید 1103کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 16مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عید الفطر کے لیے نرمی کی تھی، کوئی نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، پہلے والا نوٹی فکیشن ہی برقرار ہے۔