پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

500

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کی سفارش کر دی گئی۔

اوگرانےیکم جون سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ  ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے اور  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی تجویزدی گئی ہے۔

وزارت خزانہ سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رددبدل کی منظوری دی گئی جس کا حتمی اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بھی قیمتوں میں عوام کو اچھا خاصہ ریلیف دیا تھا۔