کراچی سینٹرل جیل کا قیدی کورونا سے جاں بحق

412

کراچی سینٹرل جیل میں کورونا وائرس کا مریض قیدی جاں بحق ہوگیا، صوبے سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 396 ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قیدی بہاول کو ایک ہفتہ قبل طبیعت بگڑنے پر لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں قیدی میں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی۔

قیدی بہاول کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔

رپورٹس کے مطابق قیدی بہاول قتل کے جرم میں 25 سالہ قید کاٹ رہا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں 200 سے زائد قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔