وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

378

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا جبکہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کا جائزہ لے گی۔

اجلاس میں این سی او سی میں اٹھائے گئے فیصلوں کی توثیق ہوگی جبکہ ٹرین سروس مزید فعال کرنےپرمشاورت ہوگی۔