عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا،آرمی چیف

372
(File Photo)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج امن دستوں کا دن منایا جارہا ہے جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئےہیں، پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کے قربانی کے جذبے کو یاد کرتا ہے، امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بہادر امن فورسز کی قربانیوں کے جذبے کی یاد مناتا ہے، یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا۔