شمالی کوریا میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر جوڑے کو گولیاں مار دی گئیں

424

شمالی کوریا میں قرنطینہ کی خلاف ورزی جرم بن گیا، فائرنگ اسکواڈ نے قرنطینہ توڑنے پر میاں بیوی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ جوڑا شمالی کوریا سے جنوبی کوریا کی جانب گامزن تھا کہ اس سرحد پر محافظوں نے انہیں گرفتار کر لیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے جوڑے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بغیر ٹرائل کے انہیں سزائے موت دیتے ہوئے فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑے کر کے گولیاں مار دی گئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اپنے 12 سالہ بھانجے کو ان کے والدین کے پاس چھوڑنے جنوبی کوریا جا رہی تھی کہ سرحد پر پکڑی گئی۔

اہلکاروں نے 12 سالہ بچے کو کم عمری کی وجہ سے سزائے موت نہیں دی جب کہ 50 سالہ جوڑے کو گولیوں سے چھنلی کر دیا۔

دل دہلا دینے والے واقعے کی خبر خطے میں پھیلی تو شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، خطے کے باسی اس دلخراش واقعے پر رنجیدہ ہیں۔