طیارہ حادثہ : لاشوں کی تشخیص کا عمل کچھ دنوں میں مکمل ہوجائے گا، جامعہ کراچی

886

کراچی (رپورٹ : حماد حسین) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  طیارہ حادثے کی لاشوں کی تشخیص کا عمل انتہائی پیچیدہ ہے،  چھ سے سات دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

سولہ(16)ڈی این اے رپورٹس محکمہ پولیس سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں، اس چوبیس گھنٹے(24/7)  جاری رہنے والے آپریشن میں بیس سائینسدان اور رضا کار شامل ہیں، ایس ایف ڈی ایل کی تیارکردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک ایس ایف ڈی ایل کوحادثے کا شکار مسافروں کے لواحقین کے(67)نمونے موصول ہوئے ہیں جبکہ پولیس سے مرنے والوں کے(69)نمومے موصول ہوئے۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام عمل میں آیا تھا، یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی اور پاکستان میں دوسری فرانزک لیبارٹری ہے جسے جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے۔