کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات

452

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم جزوی ابر آلود ہے جبکہ دوپہر کے وقت گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت29.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تاہم آج دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔