حکومت کا یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلانے کا اعلان

354

لاہور:شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یکم جون سےمزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں،142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بکنگ کے ساتھ ساتھ بکنگ دفاتر بھی کھلے رہیں گے جبکہ ٹرینوں کو طے شدہ ایس او پیز کے تحت ہی چلایا جائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا، وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انھوں نے40 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی۔