‘پیسے کیلیے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑی’

575

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض  نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹیسٹ کرکٹ  میں واپسی کا ابھی کوئی پلان نہیں ، نہ سوچا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  یہ غلط تاثر قائم کیا گیا میں نے اورمحمد عامر نے لیگز کے پیسے کیلیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی، میں 2017 سے ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بھی نہیں تھا میں نے ہمیشہ پاکستان کو فوقیت دی ، پیسے کے لیے  ریڈ بال کرکٹ سے الگ نہیں ہوا تھا۔

وہاب ریاض  نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ کرنا پی سی بی کا فیصلہ،کوئی وجہ نہیں بتائی، ٹیسٹ کرکٹ  میں واپسی کا ابھی کوئی پلان نہیں  اور نہ سوچا ہے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ تھوک سے گیند کو نہ چمکانے سے بولرزکو مشکل ہو گی۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ازخود دوری اختیار کی تھی، ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے پر پی سی بی نے وہاب ریاض اور محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا تھا۔