پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوسی ڈرون مار گرایا

966

بھارتی قابض فورسز کی لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کی ایک اور مکروہ کوشش ناکام ہوگئی، پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اوربھارتی  کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اوربھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایاہے، بھارتی جاسوس ڈرون 700میٹر پاکستان کی حدود میں آگیا تھا۔

بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی نیکرون سیکٹر میں گرایا ہے، بھارتی کواڈ کاپٹر کنزلو ان سیکٹر سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دن بھی ایک بھارتی جاسوس ڈرون گرایا گیا تھا۔