زیادہ قرض والے ممالک کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،آئی ایم ایف

412

آئی ایم ایف کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے ممالک جن پرقرض زیادہ ہے ان کومسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طورپرآئی ایم ایف نےعالمی معیشت 3 فیصد تک سکڑنے کا اندازہ لگایا تھا مگر رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی جبکہ کورونا کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے ایمرجنگ مارکیٹ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ نکال لیے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل اورمئی میں ایمرجنگ مارکیٹ نے77ارب ڈالرکاقرض لیا، مستقبل میں ایسے ممالک جن پرقرض زیادہ ہے ان کومسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایم ڈی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مہینوں میں عالمی معیشت میں 9 ٹریلین ڈالرلگانے کی ضرورت ہوگی تاہم اگلے سال کے دوران عالمی معیشت میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے جبکہ غریب رکن ممالک کو قرض کی مد میں مجموعی طور پر27ارب ڈالرکا ریلیف دیا جائے گا۔