ابو ظہبی سے 146 پاکستانی وطن پہنچ گئے

726

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، آج ابو ظہبی سے 146 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سے مسافر قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز 8264 سے ملتان ایئرپورٹ پر پہنچےجہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

تمام مسافروں کی رجسٹریشن کا عمل ملتان ایئر پورٹ پر مکمل کر کے انہیں قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق 131 مسافروں کو وہاڑی میں قائم قرنطینہ مرکز جبکہ دیگر 15 کو ملتان کے مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔