بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی کورونا کا شکار ہوگئے

432

کوئٹہ: کورونا وائرس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل بھی کورونا وائرس کے مریض میں مبتلا ہوگئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور صوبائی اسمبلی کے رکن نصر اللہ زیرے بھی کورونا وائرس شکار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ ماں نے بچے کو جنم دے دیا

تفیصلات کے مطابق جسٹس جمال خان نے احتیاطاً کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ آج مثبت آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جسٹس جمال خان کی حالت بہتر ہے جبکہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عدالتی امور گھر سے ہی انجام دیں گے۔