ڈگری گھر میں سوئے ہوئے افراد پر تشدد، متاثرہ خاندان تھانے پہنچ گیا

218

ڈگری (نمائندہ جسارت) گھر میں سوئے ہوئے افراد پر تشدد، متاثرہ خاندان تھانے پہنچ گیا۔ ڈگری تھانے پر ویرمل میگھواڑ اس کی بیوی دنی میگھواڑ اور بھورو ولد موھن کولہی رہائشی گنگورو شاخ نے درخواست دی جس میں مو¿قف اختیار کیا کہ ہم گزشتہ رات گھر پر آرام کررہے تھے کہ ہمارے گھر پر راجو، نارو، فلو، میگھواڑ، جڑیو خاصخیلی نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کو میڈیکل لیٹر جاری کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔