شہدادپور، سرہاری پولیس نے زمیندار کی نجی جیل سے بھیل برادری کے 10 افراد بازیاب کرالیے

55

شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور کے قریب سرہاری پولیس نے عدالت کے حکم پر زمیندار کی نجی جیل سے بھیل برادری کے 10 افراد بازیاب کرا لیے۔ بازیاب افراد کو شہدادپور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سرہاری پولیس نے عدالتی حکم پر گاو¿ں رسول بخش عرف کشو مری کے زمیندار موٹو مری کی نجی جیل سے بھیل برادری کے ارباب بھیل، تماچی بھیل، شریمتی ملوکا، بھگا، دلبر، حنیفہ سمیت 10 افراد کو بازیاب کروا کر سرہاری تھانے لے گئے جن کو آج شہدادپور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔