ٹنڈو محمد خان:سندھ میں جعلی ڈومیسائل بنائے جانے کیخلاف احتجاج

218

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) نوجوان ایکشن کمیٹی کا سندھ میں جعلی ڈومیسائل بنائے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، سخت نعریبازی، سندھ میں جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔ نوجوان ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سندھ میں جعلی ڈومیسائل بنائے جانے کیخلاف زاہد جسکانی، عنایت کمبھار، عظمیٰ بروہی، بابر شیخ و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ بالخصوص ٹنڈو محمد خان میں جعلی ڈومیسائل بنا کر یہاں کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔ ٹنڈو محمد خان کے جعلی ڈومیسائل بنا کر دیگر اضلاع اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹنڈو محمد خان کے کوٹے پر نوکریاں دی جارہی ہیں، جوکہ مقامی نوجوانوں کیساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ نوجوان ایکشن کمیٹی کے رہنماو¿ں نے اعلان کیا کہ جلد بلڑی شاہ کریم اور ٹنڈو غلام حیدر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔