ٹڈی دل کے انسداد کیلیے کارروائی نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست

168

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود ٹڈی دل کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر توہین عدالت کی دائر درخواست کی سماعت عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالتی حکم کے باوجود ٹڈی دل کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست سید مرید علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری منسٹری اینڈ فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ،چیف سیکرٹری سندھ و دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے
،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل نے صوبے بھر کی فصلوں کو تباہ کردیا ہے، ٹنڈو آدم میں ٹڈی دل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو کی فصلوں تک بھی پہنچ گئے، عدالت نے 20 دسمبر 2019 کو ٹڈی دل کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دیا تھا،تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی گئی،وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ،درخواست کی سماعت جمعہ کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا۔