ناقص منصوبہ بندی قومی ائرلائن کو لاکھوں روپے کانقصان

105

کراچی (نمائندہ جسارت ) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے میں نان پروفیشنل انتظامیہکی جانب سے حواس باختگی جاری ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ مانچسٹر سے بذریعہ کراچی آنے والی پرواز PK 702 کی روانگی میں تاخیر کی بناپر مانچسٹر ائرپورٹ اتھارٹی نے کرفیو کے دوران روانگی کی اجازت دینے سے انکار کر دیاجس کے باعث پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی ، بدانتظامی اور لاپروائی کے باعث قومی ائرلائن کو لاکھوں روپے ائرپورٹ پارکنگ اور ہوٹل کی مد میںادائیگی کرنا پڑی ۔ مانچسٹر سے روانگی میں تاخیر کی بناءپر طیارے کو ابوظبی پہنچنے میں تاخیر ہوئی مگر پی آئی اے انتظامیہ نے نہ تو ابوظبی ائرپورٹ اتھارٹی کو مطلع کیا اور نہ ہی ابوظبی میں مسافروں کو ۔ بلا اطلاع اور بلا اجازت ری شیڈول کرنے پر ابوظہبی ائرپورٹ اتھارٹی نے 50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس جاری کردیا ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے حواس باختگی میں مسافروں کو بھی پرواز کا وقت تبدیل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی جس کے باعث ڈھائی سو مسافر ابوظبی ائرپورٹ پہنچ گئے ۔